العزیزیہ ریفرنس، نواز شریف نے دوبارہ درخواست ضمانت دائر کر دی

10:51 AM, 20 May, 2019

اسلام آباد: العزیزیہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی دوبارہ درخواست ضمانت دائر کر دی گئی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں طبی بنیاد پر ضمانت کی درخواست دائر کی گئی۔ درخواست میں چیئرمین نیب، سپرنٹنڈنٹ جیل کوٹ لکھپت کو فریق بنایا گیا ہے۔

خیال رہے گزشتہ دنوں سپریم کورٹ نے نواز شریف کی سزا معطلی اور ضمانت میں توسیع کیلئے نظرثانی درخواست مسترد کر دی تھی۔ 8 ستمبر 2017 کو نواز شریف اور ان کے بچوں کیخلاف العزیزیہ، فلیگ شپ، ایون فیلڈ ریفرنسز دائر ہوئے، 19 اکتوبر 2017 کو العزیزیہ اور 20 اکتوبر کو فلیگ شپ ریفرنس میں نواز شریف پر فرد جرم عائد ہوئی۔ ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کو 10، مریم نواز کو 7، محمد صفدر کو ایک سال قید کی سزا ہوئی۔

ستمبر 2018 کو ایون فیلڈ ریفرنس میں تینوں کی سزاؤں کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے معطل کر دیا تھا۔ 24 دسمبر 2018 کو العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کو 7 سال قید کی سزا ہوئی۔ عدالت نے فلیگ شپ ریفرنس میں نواز شریف کو بری کیا تھا۔

مزیدخبریں