بدین: تصاویر ایڈٹ کر کے سوشل میڈیا پر بلیک میلنگ نے بدین میں طالبہ کی جان لے لی۔ یہ واقعہ بدین کے علاقے ننڈوغلام علی میں پیش آیا جہاں بارہویں جماعت کی طالبہ کو تصاویر ایڈٹ کر کے سوشل میڈیا پر بلیک میل کیا جا رہا تھا۔ طلابہ نے تنگ آ کر زہر پی کر موت کو گلے لگا لیا۔
لڑکی سے ملنے والے آخری خط میں یہ انکشاف ہوا کہ بلیک میلرز نے ایڈٹ شدہ تصاویر اس کے منگیتر کو بھیجی جس کی وجہ سے اسکی منگی ٹوٹ گئی اور 50 ہزار روپے دینے کے باوجود بھی بلیک میلر نے اس کا پیچھا نہ چھوڑا اور مزید رقم مانگتے رہے۔
آخری خط کے ذریعے حیدرآباد میں مقیم ملزمان کی نشاندہی ہو گئی جس کے بعد پولیس نے گرفتاری کے لئے چھاپے مارنے کا سلسلہ شروع کر دیا۔