اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ 100 دن کا منشور دے دیا ہے اور پہلی مرتبہ الیکشن میں تیاری کے ساتھ جار ہے ہیںجبکہ مجھے بڑی خوشی ہے تحریک انصاف الیکشن میں بھرپور حصہ لے رہی ہے، مجھے کیوں نکالا کا نظریہ معاشرے کی پستی کی عکاسی کرتا ہے۔مجھے کیوں نکالا کا مطلب اتنا طاقتور ہوں مجھے کیسے نکال دیا.سزا اور جزا ختم کرنے سے ادارے ختم ہوجاتے ہیں،ہمیں اپنے ادارے ٹھیک کرنے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ 100 دن کے پلان میں مشکل فیصلے کرنے ہوتے ہیں،انٹرا پارٹی الیکشن میں مصروف تھے اور اچانک الیکشن آگیا،پہلی بار الیکشن میں بھرپور تیاری کے ساتھ جا رہے ہیں،اگر 2013 میں وفاقی حکومت مل جاتی تو ایسے تجربات نہ ہوتے،پرویز خٹک کا کہنا ہے ہمارے پاس 5 سال حکومت کرنے کا تجربہ ہے۔
عمران خان نے مزید کہا کہ دنیا میں 2 طرح کے معاشرے ہوتے ہیں، عمران خان ایک انسانی معاشرہ ہوتا ہے اور دوسرا جانوروں کا معاشرہ، جانوروں کے معاشرے میں کوئی رحم نہیں کرتا، انسانی معاشرے میں قانون سب کیلئے برابر ہوتا ہے،تحریک انصاف کا نظریہ وہی ہے جو قیام پاکستان کا نظریہ تھا۔
انہوں نے کہا کہ مدینہ منورہ کی ریاست ہمارے سامنے آئیڈیل ہے،25 لاکھ بچے مدرسوں میں پڑھ رہے ہیں ان کے بارے کسی نے نہیں سوچا،پاکستان میں آٹھ لاکھ لوگ اس وقت ٹیکس دے رہے ہیں،سوچنا چاہئے تعلیم کو کیسے بہتر اور یکساں کیا جائے،8 لاکھ بچے انگلش میڈیم سکولوں میں پڑھ رہے ہیںاور پاکستان میں ساری پالیسیاں ایک چھوٹے سے طبقے کے لئے ہے جبکہ مجھے کیوں نکالا کا نظریہ معاشرے کی پستی کی عکاسی کرتا ہے۔