چینی سرکاری کمپنی کا مردان میں کوڑے کرکٹ سے بجلی پیدا کرنے کا پلانٹ لگانے پر اتفاق

03:19 PM, 20 May, 2018

اسلام آباد :چین کی ایک سرکاری کمپنی نے ضلع مردان میں کوڑے کرکٹ سے بجلی پیدا کرنے کا پلانٹ لگانے پر اتفاق کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:آصف زرداری نے نگران وزیر اعظم کیلئے فاٹا کے انجنئیر شوکت اللہ کا نام تجویز کر دیا

تفصیلات کے مطابق چین کی ایک سرکاری کمپنی نے ضلع مردان میں کوڑے کرکٹ سے بجلی پیدا کرنے کا پلانٹ لگانے پر اتفاق کیا ہے اور اس مقصد کیلئے خیبر پختونخوا اور چین کی حکومتوں کے درمیان مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کئے گئے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:مودی نے پاکستانی پانی پر ڈاکا مارتے ہوئے کشن گنگا پاور پلانٹ کا افتتاح کر دیا

اس پلانٹ سے تقریباً 12میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی۔ صوبہ خیبر پختونخوا حکومت نے اپنی کاروباری دوست پالیسوں کے ذریعے سرمایہ کاروں کو خصوصی مراعات کی پیش کش کی ہے ۔ جس کی بدولت سرمایہ کار کمپنی صوبہ میں سرمایہ کاری میں دلچسپی لے رہی ہیں ۔

  نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں