بھارت میں معدہ کے بغیر مشروبات پر زندہ خاتون

01:54 PM, 20 May, 2018

ممبئی:دنیا میں آئے دنوں کوئی نا کوئی حیرت انگیز واقعہ رونما ہوتا رہتا ہے اور لوگوں کے ساتھ کچھ ایسا پیش آتا ہے کہ انسانی عقل دنگ رہ جاتی ہے اور انسان سوچنے پر مجبور ہوجاتا ہے کہ یہ چیز بھی دنیا میں ممکن ہے۔

یہ بھی پڑھیں:آصف زرداری نے نگران وزیر اعظم کیلئے فاٹا کے انجنئیر شوکت اللہ کا نام تجویز کر دیا

اسی طرح کی ایک مثال بھارت میں بھی نظر آئی جہاں پر ایک خاتون کا معدہ ہی نہیں ہے اور وہ کھانا بھی نہیں کھا سکتی ہے۔جی ہاں!انسان کھانے سے معذور ہو تو پھر پکانے کا شوق کیسا؟بھارتی خاتون کا پیٹ نہیں ہے لیکن اپنا گزارہ جوس پر کرتی ہے مگر دوسروں کیلئے کھانے شوق سے بناتی ہے جبکہ مزہ ایسا کہ جو بھی کھائے انگلیاں چاٹتا رہ جائے۔

یہ بھی پڑھیں:قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس، بھارتی بلااشتعال فائرنگ کے واقعات کی مذمت

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق حیران کن طور پر بھارت کی نتاشا نامی خاتون کا اپنا معدہ نہیں ہے اور نا ہی وہ خود کچھ کھا سکتی ہے،، نت نئے کھانے شوق سے بناتی ہے دوسروں کو پیار سے کھلاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:فہمیدہ مرزا کا آزاد حیثیت میں الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ

نتاشا کو السر کی شکایت تھی جس کے بعد مرض اتنا بڑھا کہ ڈاکٹروں کو اس کا پیٹ نکالنا پڑا ، صحت یابی کے بعد نتاشا نے نئی زندگی نئے سرے سے شروع کر دی ہے مگر وہ اب کھانا کھا نہیں سکتی اور صرف مشروبات پیتی ہے۔

ویڈیو دیکھیں:

  نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں