اسلام آباد:تحریک انصاف کی حکومت کیسی ہوگی، کپتان نے منصوبہ بندی مکمل کرلی اور آ ج اپنی حکومت کے ابتدائی سو روز کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے ۔
یہ بھی پڑھیں:آصف زرداری نے نگران وزیر اعظم کیلئے فاٹا کے انجنئیر شوکت اللہ کا نام تجویز کر دیا
ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کو آئندہ انتخابات ہونے سے پہلے ہی اپنی جیت نظر آنا شروع ہوگئی ہے اور اسی چیز کو مد نظر رکھتے ہوئے سربراہ پی ٹی آئی عمران خان آج اسلام آباد میں ہونے والی تقریب میں اپنی حکومت کی ترجیحات بتائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:مودی نے پاکستانی پانی پر ڈاکا مارتے ہوئے کشن گنگا پاور پلانٹ کا افتتاح کر دیا
اپنے خطاب میں کپتان اپنی حکومت کے اہداف واضح کریں گے جبکہ تعلیم ،صحت، انصاف ، ترجیحات میں شامل ہیں، جنوبی پنجاب صوبہ ، تمام صوبوں کو برابری کے حقوق بھی منشور کا حصہ ہیں ، مختلف ماہرین کی آراءاور مشوروں کی روشنی میں 100 روزہ پلان کو حتمی شکل دی گئی ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں