لاہور:مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی طرف سے صدقہ فطر، فدیہ صوم و کفارے کے نصاب کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے کئے گئے اعلان میں رواں برس صدقہ، فطر اور فدیے کی کم از کم مقدار 100 روپے فی کس مقرر کی گئی ہے۔ فقہ جعفریہ کے مطابق بھی صدقہ فطرکی کم ازکم شرح 100 روپے کا اعلان کیا گیا جبکہ صدقہ فطرانہ کے لیے گندم کے نصاب سے کم ازکم شرح 100 روپے ہے۔ فدیہ کے لیے جَو 240 روپے، کھجور1600 روپے اور کشمش 1920 روپے نصاب ہے۔
یہ بھی پڑھیں:آصف زرداری نے نگران وزیر اعظم کیلئے فاٹا کے انجنئیر شوکت اللہ کا نام تجویز کر دیا
جان بوجھ کر روزہ توڑنے پر ساٹھ مساکین کو کھانا کھلانا لازمی ہے ،روزہ توڑنے کا کفارہ کیلئے 6 ہزار کی رقم مقرر کی گئی ہے ، کفارہ قسم کے لئے ایک ہزار روپے ادا کرنا ہوں گے ۔جو کے مطابق فی کس فطرانہ اور فدیہ کی شرح240 روپے مقرر کی گئی ہے ، روزہ توڑنے کا کفارہ 14ہزار 4 سو روپے اور قسم کا کفارہ 2400 روپے ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس، بھارتی بلااشتعال فائرنگ کے واقعات کی مذمت
کھجور کے مطابق فطرانہ اور فدیہ کیلئے 1280 روپے مقرر کئے گئے ہیں، روزہ توڑنے کا کفارہ 76 ہزار 8 سو روپے اور قسم کا کفارہ 12ہزار 8 سو کے برابر ہوگا۔ کشمش کے مطابق فطرانہ اور فدیہ 25 سو 60 روپے مقرر کیا گیا ہے جو زیادہ سے زیادہ شرح ہے، روزہ توڑنے کا کفارہ ایک لاکھ 53 ہزار 600 اور کفارہ قسم 2 لاکھ 56 ہزار ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:مودی نے پاکستانی پانی پر ڈاکا مارتے ہوئے کشن گنگا پاور پلانٹ کا افتتاح کر دیا
چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمن نے کہا کہ لوگ اپنی حیثیت کے مطابق فطرہ اور فدیہ ادا کریں۔
فطرانہ کیلئے فقہ جعفریہ کے مطابق زیادہ تر گندم استعمال کرنے والے افراد تین کلو گندم فی کس یا اس کی مقامی قیمت ادا کریں،زیادہ تر چاول استعمال کرنے والے تین کلو چاول فی کس یا اس کی مقامی قیمت ادا کریں جوکہ اوسط قیمت تقریباً 350 روپے بنتی ہے جبکہ عید الفطر کی رات گھر کے تمام افراد حتیٰ کہ نومولود بچے کا فطرہ دینا بھی واجب ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں