بالی ووڈ فلم”ریمبو“ کا پوسٹر منظر عام پر آ گیا

11:47 PM, 20 May, 2017

ممبئی : اداکار ٹائیگر شروف کی فلم ”ریمبو“ کا پوسٹر جاری کر دیا گیا جس میں اداکار جارحانہ انداز میں پوز کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

اداکار ٹائیگر شروف جو مارشل آرٹ کے بھی ماہر  ہیں نے کہا کہ وہ سلویسٹر سٹالون جو  ہالی ووڈ  فلم ”ریمبو“ کے ہیرو  تھے  کی فلمیں دیکھ  کر بڑے ہوئے ہیں۔

ان کے لئے یہ بات باعث فخر ہے کہ انہیں یہ کردار نبھانے کا موقع مل رہا ہے۔ وہ ان جیسے سپر سٹار تو نہیں لیکن کردار کے ساتھ مکمل انصاف کرنے کی کوشش کریں گے۔

فلم سال 2018ءکے اختتام پر ریلیز کی جائے گی۔

مزیدخبریں