نجران: المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صوبہ صعدہ میں یمنی انقلابی فوج نے نجران کے علاقے میں سعودی عرب کا ایک ایف پندرہ فوجی جنگی طیارہ مارگرایا۔
رپورٹ کے مطابق یہ جنگی طیارہ ، ریاض پر دو میزائل فائرکئے جانے کے بعد گرایا گیا ہے، یمن کی تحریک انصاراللہ اور اس کے اتحادیوں نے برکان دو بیلیسٹک میزائل فائر کر کے ریاض کو نشانہ بنایا تھا۔
یمنی فوج نے اس حملے کے بعد اعلان کیا ہے کہ یہ میزائلی حملہ، اس واضح اور اہم پیغام کا حامل ہے کہ ہم سب جارحیت کا جواب دینے کے لئے تیار ہیں۔