عراق میں دو مختلف حملوں کے نتیجے میں کم ازکم 35 افراد ہلاک

10:16 PM, 20 May, 2017

بصرہ: عراق میں دو مختلف حملوں کے نتیجے میں کم ازکم 35 افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔
 ایک فوجی بیان کے مطابق ایک حملہ تیل سے مالا مال شہر بصرہ کے نزدیک واقع ایک فوجی چیک پوائنٹ پر کیا گیا، جس میں گیارہ افراد ہلاک ہو گئے۔ ان ہلاک شدگان میں تین فوجی اور پانچ شہری شامل ہیں۔ بغداد میں کیے گئے حملے میں چوبیس ہلاکتوں کی تصدیق کی گئی ہے۔

انتہا پسند گروہ داعش کی طرف سے ایک آن لائن پیغام میں اس حملے کی ذمہ داری قبول کر لی گئی ہے۔

کچھ دن قبل 

بغداد میں خودکش حملہ آور نے دھماکہ خیز مواد سے بھرا ٹرک سیکیورٹی چوکی کے نزدیک اڑا دیا جس کے نتیجے میں سترہ افراد ہلاک جبکہ ساٹھ سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔

 اس دھماکے کے حوالے سے  کسی تنظیم نے ذمہ داری قبول نہیں کی تھی۔

مزیدخبریں