ہریتھک روشن نے اپنی سابق بیوی سوزین خان کے لیے قیمتی گھر خرید لیا

ہریتھک روشن نے اپنی سابق بیوی سوزین خان کے لیے قیمتی گھر خرید لیا

10:04 PM, 20 May, 2017

ممبئی: بالی ووڈ اسٹار ہریتھک روشن اور سوزین خان کے درمیان طلاق ہوئے دو سال سے زیادہ کا عرصہ گزر گیا ہے طلاق کے باوجود بھی  اس سابق جوڑے کے درمیان اب بھی قربتیں  برقرار ہیں۔ وہ اکثر  ہی ایک ساتھ نظر آتے ہیں۔

 ہریتھک نے ممبئی کےعلاقے میں اپنی سابقہ بیوی سوزین کے لئے ایک شاندار اپارٹمنٹ خریدا ہے۔ یہ اپارٹمنٹ ہریتھک کی رہائش گاہ سے15 منٹ کی ڈرائیو پر واقع ہے تاکہ وہ جب چاہیں اپنے بچوں اور سوزین سے ملاقات کرسکیں۔

ہریتھک نے اپنے ایک انٹرویو میں سوزین کے ساتھ اپنے تعلقات کے بارے میں کہا تھا کہ ہم اپنے بچوں کے لئے حیرت انگیز والدین ہیں اور ہم دوست ہیں، میں کسی بھی ایسے رشتے کو جاری نہیں رکھ سکتا جس میں محبت نا ہو۔ میں اس طرح کا شخص کا نہیں ہوں جو کسی کے بارے میں شکایت کرے یا اسے مجرم ٹھہرائے، میں اپنی زندگی میں ہونے والے ہر اچھے برے کا خود ذمہ دار ہوں کیونکہ میری پسند ہی مجھے وہاں لے گئی ہے جہاں آج میں ہوں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں
 

مزیدخبریں