نیونیوز نے فکسنگ اسکینڈل کی ایک اوراندرونی کہانی کاپتہ لگالیا

نیونیوز نے فکسنگ اسکینڈل کی ایک اوراندرونی کہانی کاپتہ لگالیا

نیونیوز نے فکسنگ اسکینڈل کی ایک اوراندرونی کہانی کاپتہ لگالیا.بک میکر کی طرف سے خالدلطیف کو دی گئی بیٹ گرپس کا سراغ مل گیا۔پی ایس ایل میں فکسنگ کی داستاں دوز بروز گہری ہوتی جا رہی ہے ۔پی ایس ایل اسکینڈل کی ایک اوراندرونی کہانی  سامنے آ گئی ہے ۔نیونیوز نےپھر کھوج لگالیا.

اس سے پہلے نیو نیوز نے خالد لطیف اور ناصر جمشید کے درمیان ہونے والی مبینہ واٹس ایپ گفتگو منظرِ عام پر لایا تھا اور اب آپ کے سامنے یوسف بکی اور خالد لطیف کی ملاقات کی کہانی سامنے لے آیا ہے جس میں یوسف بکی خالد لطیف کو آفر کرواتا ہے اور ساتھ میں کچھ گرپس دیتا ہے کہ اگر تم ہمارے ساتھ ہو تو یہ گرپس استعمال کرنا ۔ نیو نیوز یوسف بکی کی طرف سے ملنے والی گرپس کو بھی منظرِ عام پر لے آیا ہے ۔ 

مبینہ طورپریوسف بکی نےخالدلطیف کو آفردیتےوقت یہ گرپس پیش کیں.

یوسف بکی : 
ہمارے ساتھ ہوتو یہی گرپس استعمال کرنا.
خالد لطیف: 

اوکے 
خالد نے گرپس کو سگنل کےطورپراستعمال کرنا تھالیکن پلیئنگ الیون میں جگہ نہ ملنےسےساراپلان چوپٹ ہوگیا۔ذرائع کادعویٰ ہے یہ گرپس خالد کےکٹ بیگ سےبرامد ہوئیں۔

یاد رہے کہ خالد لطیف پی ایس ایل میں مبینہ اسپاٹ فکسنگ کی وجہ سے پابندی کا شکار ہیں ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ان پر ہر قسم کی کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کر دی ہے ۔پی ایس ایل میں اسپاٹ فکسنگ کا افسوس ناک واقعہ دوسرے ایڈیشن میں پیش آیا .اس ساری کہانی کے پیچھے ناصر جمشید کا کردار بہت مشکوک ہے اور پی سی بی اس بات کا بارہا اعلان کر چکا ہے کہ ناصر جمشید نے کھلاڑیوں کو بکی سے ملوایا تھا.

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں