بختاور کو باکسنگ ٹپس سیکھا دی ہیں، مریم سیکھنا چاہیں گی تو انہیں بھی سیکھا دونگا،باکسرعامر خان

عامر خان نے مریم نواز کو آفر کردی

08:54 PM, 20 May, 2017

لاہور: باکسرعامر خان کہتے ہیں بختاور کو باکسنگ ٹپس سیکھا دی ہیں، مریم  نواز سیکھنا چاہیں گی تو انہیں بھی سیکھا دونگا، انہوں نے داتا دربار پر  حاضری  بھی دی اور لنگر بھی تقسیم کیا ۔باکسر عامر خان نے حضرت علی ہجویری المروف داتا دربار کے مزار پر حاضری کے وقت گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ داتا دربار آ کر سکون ملتا ہے ۔عامر خان نے ملک و قوم کے لیے دعائیں مانگیں اور بطور لنگر چھ دیگیں بھی تقسیم کیں ۔

ایک سوال کے جواب میں عامر خان کا  کہنا  تھا کہ بختاور کو باکسنگ کا شوق ہے انہیں گر سکیھا دیئے ہیں اگر مریم نواز  کہیں گیں تو انہیں بھی باکسنگ ٹپس دینگے۔ 

عالمی باکسر نے کہا کہ کھیلوں کے فروغ سے امن بڑھتا ہے اور اس کی تازہ مثال پاکستان میں پرو باکسنگ کا انعقاد ہے، پروباکسنگ سے سب کو یہ پیغام گیا ہے کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے اور یہاں مزید کھیلوں کا انعقاد کیا جانا چاہیے ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں
 

مزیدخبریں