انوشکا شرما نے بالی ووڈ خانز کو ٹھینگا دکھا دیا

انوشکا شرما نے انکار کردیا

08:28 PM, 20 May, 2017

ممبئی: بالی وڈ کی مشہور اداکارہ اور پروڈیوسر انوشکا شرما نے شاہ رخ خان، سلمان خان اور عامر خان کو لے کر فلم بنانے سے انکار کر دیا. انوشکا کی فلم ’پھلوری‘ رواں برس ریلیز ہوئی ہے ۔جب انوشکا سے پوچھا گیا کہ وہ اپنے پروڈکشن کی فلموں  میں بالی ووڈ کے شاہ رخ، سلمان اور عامر میں سے کسی ایک کو کیوں نہیں لیتی  تو انہوں نے صاف جواب دیا  اور کہا کہ ’’فی الحال جس طرح کی کہانیوں پر ہم فلم بنارہے ہیں ان میں کسی بھی سپراسٹار کو نہیں لیا جا سکتا۔ 

تینوں خان کو فلم میں لینے کی بات پر انوشکا کاکہنا تھا کہ جب بھی اگر ایسا لگا کہ ہماری فلم میں سپر اسٹار کی ضرورت ہے تو ان سے ضرور رابطہ کروں گی۔ لیکن میرے پاس ان کےلائق کہانی ہونی چاہئے، میں خصوصی طور پر کسی فنکار کےلئے کہانی نہیں لکھ سکتی۔ 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں