ایشوریانے کانز کے ریڈ کارپٹ پر دیگر اداکاراؤں کی چھٹی کروا دی۔۔!!

ایشوریانے حسین اداؤں سے کانز کے ریڈ کارپٹ پر کسی کا نشان باقی نہ رہنے دیا اور اپنی پراثر شخصیت سے سب دیکھنے والوں کو خوب متاثر کیا

ایشوریانے کانز کے ریڈ کارپٹ پر دیگر اداکاراؤں کی چھٹی کروا دی۔۔!!

ممبئی: مایہ ناز بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا  رائے بچن نے فرانس میں جاری کانز فیسٹول میں تمام حسین اداکاراؤں کو پیچھے چھوڑ دیا۔ ایشوریہ رائے نے اپنی خوبصورت اور بااثر شخصیت سے فیسٹیول میں شریک فیشن انڈسٹری سے وابستہ تمام افراد کو بھرپور متاثر کیا۔
کانز فیسٹیول کے ریڈ کارپٹ پر  اپنے دلکش سٹائل کےجلوے بکھیرنے والی ایشوریا  رائے  کی چند تصاویر  یہاں پیش کی جا رہی  ہیں۔
پہلا انداز:

ایشوریا کے زیب تن  کیے ہرے لباس میں سرسبز  باغات کی سی تازگی دکھائی دی، جوڑے پر کڑھائی  کیے گئے پھولوں میں سادگی بھی تھی اور خوبصورتی بھی۔ ان کا یہ لباس بہار کے موسم اور روزمرہ ملبوسات کے درمیان ایک بہترین امتزاج تھا۔

دوسرا انداز: 

ہلکے رنگ کے لباس پر خوشماں کڑھائی نے جہاں چار چاند لگا دئیے تھے وہیں ان کی زرد اور گولڈن ہیلز  بھی بہت متاثر کن تھیں۔


 

تیسرا انداز: 

سرمئی و آسمانی رنگ کے گاؤن کے ساتھ  انہوں نے  سادے ہیئراسٹائل کو ترجیح دی اور ہلکے میک اپ کے باوجود سب کی نگاہوں کا مرکز بنی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں