لاہور: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ لیلیٰ اپنے والد کی وفات کے بعد شدید ڈپریشن کا شکار ہیں۔ اداکارہ کو ایک ہی سال میں یہ تیسرا صدمہ پہنچا ہے کیونکہ رواں سال انکی والدہ ، ایک ماہ قبل 24سالہ بھائی عمر رانا چلی اور4روز قبل ان کے والد رانا احمد طویل علالت کے باعث انتقال کر گئے۔
نجی چینل سے گفتگو میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کا بھائی عمر رانا چلی معروف میک اپ آرٹسٹ تھا جو اچانک انتقال کر گیا ابھی اس صدمے سے باہر نہیں آئی تھی کہ والد کا انتقال ہوگیا وہ فالج کے مریض تھے۔ میری اپنے تمام پرستاروں سے درخواست ہے کہ وہ میرے بھائی‘ میرے والد کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ پڑھیں اور دعائے مغفرت کریں۔
لیلیٰ کو ایک ہی سال میں تیسرا بڑا صدمہ
لاہور: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ لیلیٰ اپنے والد کی وفات کے بعد شدید ڈپریشن کا شکار ہیں۔ اداکارہ کو ایک ہی سال میں یہ تیسرا صدمہ پہنچا ہے کیونکہ رواں سال انکی والدہ ، ایک ماہ قبل 24سالہ بھائی عمر رانا چلی اور4روز قبل ان کے والد رانا احمد طویل علالت کے باعث انتقال ہوگیا ۔
07:28 PM, 20 May, 2017