اسپاٹ فکسنگ،خالد لطیف کے وکیل کاٹریبونل کے بائیکاٹ کا اعلان

اسپاٹ فکسنگ،خالد لطیف کے وکیل کاٹریبونل کے بائیکاٹ کا اعلان

لاہور: اسپاٹ فکسنگ میں معطل کرکٹر خالد لطیف کے وکیل بدر عالم نے ٹربیونل کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا . بدر عالم کہتے ہیں کہ پی سی بی ٹریبونل آئین کے مطابق نہیں بلکہ جرگہ رولز کے تحت سماعت کر رہے ہیں.

خالد لطیف کے وکیل بدر عالم کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کا مطلب یہ نہیں کہ ہم  نے 19 مئی کی سماعت کی ریکارڈنگ مانگی ہے جب تک ہمیں ریکارڈنگ نہ دی ی تب تک ہم کارروائی میں شریک نہیں ہو سکتے ۔ انہوں نے ساتھ یہ بھی کہا کہ اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہم کارروائی سے بھاگ رہے ہیں. ہم قانونی بات کر رہے ہیں. کسی پچھلی سماعت کی ریکارڈنگ لینا ہمارا حق ہے لیکن ٹریبونل نے ہماری استدعا یہ کہہ کر مسترد کردی کہ وہ ریکارڈنگ ہمارے ذاتی استعمال کے لیے ہے۔

بدر عالم کا کہنا تھا کہ ہم 19 مئی کی سماعت کی ریکارڈنگ حاصل کرکے اسے میڈیا کو دکھانا چاہتے ہیں کہ ہمارے ساتھ اس دن بدسلوکی کی گئی .وکیل بدر عالم نے ٹریبیونل کے سربراہ جسٹس (ر) اصغر حیدر پر بھی عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا جب ہم یہ کہہ رہے ہیں کہ ٹریبونل کے چیئرمین اور ممبران کو اس سماعت کا حق نہیں ہے تو انہیں خود اس کارروائی کو روکنا چاہیے. ہمارا یہ اصولی موقف ہے کہ جو شخص پی سی بی کا قانونی مشیر رہا ہو وہ بورڈ کا جج نہیں بن سکتا۔

یاد رہے کہ خالد لطیف  پی ایس ایل میں مبینہ اسپاٹ فکسنگ کی وجہ سے پابندی کا شکار ہیں ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ان پر ہر قسم کی کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کر دی ہے ۔پی ایس ایل میں اسپاٹ فکسنگ کا افسوس ناک واقعہ دوسرے ایڈیشن میں پیش آیا .اس ساری کہانی کے پیچھے ناصر جمشید کا کردار بہت مشکوک ہے اور پی سی بی اس بات کا بارہا اعلان کر چکا ہے کہ ناصر جمشید نے کھلاڑیوں کو بکی سے ملوایا تھا ۔نیو نیوز اس سے قبل ناصر جمشید اور خالد لطیف کے درمیان ہونے والی واٹس ایپ پر مبینہ فکسنگ کی گفتگو بھی سامنے لے کر آیا تھا ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں