ممبئی: بالی ووڈ اسٹار ارجن کپور معروف فلمساز بونی کپور کی پہلی اہلیہ مونا شورے کے بڑے بیٹے ہیں، بونی کپور نے 1996 میں اپنی پہلی اہلیہ کو طلاق دے کر سری دیوی سے شادی کی تھی اسی وجہ سے ارجن کپور کے اپنی سوتیلی والدہ سری دیوی کے ساتھ تعلقات کبھی ٹھیک نہیں رہے۔ ارجن کپور نےاس حوالے سے کھل کر اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔
ارجن کپور کا فلم ’’ہاف گرل فرینڈ‘‘ کی نمائش کے حوالے سے انٹرویو میں ماں سے متعلق کیے گئے سوال پر کہنا تھا کہ میری سری دیوی یا ان کی بیٹیوں جھانوی اور خوشی سے کم ہی ملاقات ہوتی ہے اور ہم نے کبھی ایک ساتھ وقت نہیں گزارا ہے لہٰذا ایسے میں ہمارے درمیان کسی قسم کے رشتے کا وجود ہی نہیں ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں