لاہور : چیمپینز ٹرافی میں شرکت کیلئے قومی سکواڈ انگلینڈ پہنچ چکا ہے جہاں ان کے ٹریننگ سیشنز جاری ہیں۔ پاکستان اپنا پہلا میچ 4 جون کو بھارت کے خلاف کھیلے گئے اور اب ممکنہ حتمی 11 کھلاڑیوں کے نام بھی سامنے آ گئے ہیں جنہیں بھارت کے خلاف میچ کیلئے ٹیم میں شامل کیا جا سکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کی قیادت سرفراز احمد کے سپرد ہوگی اور انہیں شعیب ملک جیسے تجربہ کار کھلاڑی کا ساتھ بھی حاصل ہو گا اور عمر اکمل کو بھی ٹیم میں شامل کئے جانے کا قومی امکان ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق بھارت کے خلاف میچ میں احمد شہزاد اور محمد حفیظ اوپننگ کریں گے جبکہ بابر اعظم، شعیب ملک، عمر اکمل، سرفراز احمد اور عماد وسیم مڈل آرڈر کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔اس میچ میں تجربہ کار کھلاڑیوں کیساتھ ساتھ نوجوان فاسٹ بالر حسن علی، جنید خان اور محمد عامر کو بھی ٹیم میں شامل کیا جا سکتا ہے جبکہ آل رائونڈر فہیم اشرف اور ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے محمد عباس کو بھی حتمی 11 کھلاڑیوں میں شامل کئے جانے کا قوی امکان ہے۔