ایف بی آئی کے سابق ڈائریکٹر جیمز کومی امریکی صدارتی انتخاب میں روسی مداخلت بارے گواہی دینے پر رضامند

05:38 PM, 20 May, 2017

نیوویب ڈیسک

واشنگٹن:  امریکی سینٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی نے کہا ہے کہ ایف بی آئی کے سابق ڈائریکٹر جیمز کومی نے 2016ء کے صدارتی انتخاب میں مبینہ روسی مداخلت بارے سماعت میں گواہی دینے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

کمیٹی کے سربراہان نے ایک بیان میں کہا کہ کومی 29 مئی کے بعد پینل کے سامنے پیش ہوں گے۔کمیٹی کے ریپبلکن سربراہ سینیٹر رچرڈ بر کا کہنا تھا کہ "مجھے امید ہے کہ کومی امریکی عوام کے لیے ان واقعات کی بھی وضاحت کریں گے جو حالیہ دنوں میں وسیع پیمانے پر ذرائع ابلاغ میں رپورٹ ہوتے رہے ہیں۔

کمیٹی میں اعلیٰ ترین ڈیموکریٹ عہدیدار سینیٹر مارک وارنر نے کہا کہ "مجھے امید ہے کہ سابق ڈائریکٹر کومی کا بیان ان کی اچانک برطرفی کے بعد پیدا ہونے والے سوالات کا جواب ڈھونڈنے میں بھی معاون ثابت ہوگا۔"

مزیدخبریں