لاہور: تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا عوامی فلاح کے منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے اور تنقید کرنے والے جو خود ایک صوبے کے حکمران ہیں۔ اس ترقی کا اپنا صوبے سے موازنہ کر لیں۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے ایک میگا واٹ بھی بجلی پیدا نہیں کی تاہم ملک کی موجودہ قیادت اس حوالے سے عملی اقدامات کر رہی ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ طلبا و طالبات کو تعلیم کی معیاری سہولتیں فراہم کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک پاکستان میں ترقی کے ایک نئے دور کی نوید لے کر آیا ہے اور پاکستان کا مستقبل ہر لحاظ سے روشن ہے۔ انہوں نے کہا کہ تنقید کرنے والے تنقید کرتے رہے گے اور ہم نے جو ترقی کا سفر شروع کیا ہے اسے جاری رکھیں گے۔
مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا ہے کہ ملک پر پہلے پرویز مشرف کی نحوست چھائی رہی اس کے بعد آصف زرداری کی نحوست آ گئی جس سے پاکستان کے 14 سال ضائع ہو گئے۔ تمام سازشوں کے باجود مسلم لیگ ن کی حکومت کے 4 سال نکل گئے ایک سال بھی نکل جائے گا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں