وزیر اعلیٰ بلوچستان کے بھتیجے کو قتل کر دیا گیا

12:33 PM, 20 May, 2017

ٹھٹہ: سندھ کے ضلع ٹھٹہ میں وزیر اعلیٰ بلوچستان ثنا اللہ زہری کے بھتیجے میر اصغر زہری کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لیکر اسپتال منتقل کر دیا۔

پولیس کے مطابق مقتول کو اس کے اپنے ہی بھائی نے فائرنگ کر کے قتل کیا اور موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس نے بھائی کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کر دیئے ہیں۔

یاد رہے 3 مئی کو راجن پور میں بھی وزیر داخلہ بلوچستان کے کزن کے قافلے پر بھی حملہ کیا گیا تھا جس میں ان کا کزن 6 ساتھیوں سمیت زخمی ہو گیا تھا۔ کمانڈنٹ بی ایم پی کا کہنا تھا کہ شاہ مراد مسوری بگٹی کچی کینال کے ساتھ اپنی زمینیں دیکھنے آیا تھا اور واپسی پر یہ حادثہ پیش آیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں