وزیراعظم کے استعفے کا مطالبہ، لاہور ہائیکورٹ بار میں وکلا کنونشن میں ہنگامہ آرائی

12:18 PM, 20 May, 2017

لاہور: سیاسی پارٹیوں کی لڑائی وکلا برادری تک بھی پہنچ گئی۔ لاہور بار کا کنونشن میدان جنگ بن گیا۔ وزیراعظم سے استعفے کے مطالبے کیلئے آل پاکستان وکلا کنونشن کے دوران وکلا کے 2 گروپوں میں ہنگامہ آرائی کے دوران ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے۔

اس موقع پر نون لیگ کے حامی وکیل بپھر گئے اور لیگی وکلاء نے جاوید اقبال آڈیٹوریم ہال پر مبینہ طور پر قبضہ کر لیا۔ نواز شریف کےحق میں نعرے بازی ہوتی رہی اور ہائیکورٹ بار کے شیشے بھی توڑ دیئے۔

مزید پڑھیں: پاکستان کے حج کوٹے میں اضافے کی درخواست پھر مسترد

ہنگامہ آرائی کے باعث پولیس کی بھاری نفری ہائیکورٹ کے باہر پہنچ گئی اور صورتحال کو کنٹرول کرنے کی کوشش کی۔لاہور ہائیکورٹ بار کے صدر چودھری ذوالفقار نے وکلا کے گروپ کی جانب سے ہال پر قبضے کرنے کے اقدام کو افسوسناک قرار دیا۔ 

واضح رہے ہائیکورٹ بار میں اس طرح کا واقعہ پہلی بار پیش نہیں آیا کیونکہ اس سے پہلے بھی متعدد بار وکلا گروپ ایک دوسرے سے گتھم گتھا بھی ہوتے رہے ہیں۔ 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں