امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پہلے غیر ملکی دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

12:17 PM, 20 May, 2017

ریاض:امریکی صدر اپنے پہلے غیر ملکی دورے پر سعودی عرب کے شہر ریاٖض پہنچ گئے  ہیں ،سعودی عرب پہنچنے پر شاہ سلمان نے اُن کا شاندار استقبال کیا  جہاں امریکی صدر اسلامی دینا کے سربراہان مملکت سے ملاقاتیں کر یں گئے اور اسلامی کانفرنس سے خطاب بھی کریں گئے۔اس کانفرنس میں دہشتگردی پر قابو پانے کے لیے طریقہ کار پر غور کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق امریکی صدر نے اپنے اہم ترین دورے کا آغاز کر دیا سب سے پہلے وہ سعودی عرب پہنچے ہیں اس کے بعد وہ اسرائیل اور ویٹکن سٹی کا دورہ بھی کریں گئے اس طرح ڈونلڈ ٹرمپ اسلام ،عیسائیت اور یہودی مذاہب کے مرکزوں کا دورہ کر رہے ہیں جس سے مذہبی ہم آہنگی کو فروغ حاصل ہو گا۔

مسٹر ٹرمپ سعودی عرب میں عرب اسلامک امریکن سمٹ میں شرکت کریں گئے جس میں وہ اسلام کو پرامن مذہب کو طور پر پیش کریں گئے اور ایران کے مسلے پر گفتگو کی جائے گی،یاد رہے مسٹر ٹرمپ نے صدر بنتے ہی پہلا فیصلہ مسلمان ملکوں پر سفری پابندی عائد کر نے کا کیا تھا جس پر اُنھیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا اور اب صدر ٹرمپ نے اپنے پہلے غیر ملکی دورے کا آغاز ہی سعودی عرب سے کیا ہے۔

یاد رہے صدر ٹرمپ کے دورے کچھ دیر پہلے یمن سے حوثی باغیوں نے ریاض پر میزائل داغا جسے سعودی عرب کی افواج نے فضا میں ہی تباہ کر دیا اور ساتھ ہی میزائل لانچ کرنے والی جگہ کو یمن میں تباہ کر دیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں