پاکستان کے حج کوٹے میں اضافے کی درخواست پھر مسترد

10:50 AM, 20 May, 2017

اسلام آباد: میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت مذہبی امور نے آبادی میں اضافے کو بنیاد بنا کر پاکستان کے حج کوٹے میں اضافے کی درخواست کی تھی لیکن سعودی وزارت حج نے درخواست مسترد کرتے ہوئے یہ مو قف اختیار کیا ہے کہ پاکستان کی ابھی مردم شماری مکمل نہیں ہوئی جس کی بنیاد پر یہ اندازہ لگانا مشکل ہے کہ کتنی آبادی بڑھ چکی ہے مردم شماری کا انتظار کیا جاتا ہے۔

مردم شماری کے بعد اس بات پر غور کیا جا سکتا ہے کہ پاکستان کا حج کے حوالے سے کوٹہ کتنا بڑھایا جا سکتا ہے۔ درخواست مسترد ہونے کے ساتھ ہی 2017 کے حج کوٹے میں اضافے سے متعلق تمام امکانات ختم ہوگئے ہیں تاہم سال 2018 میں یہ امکان ہے کہ آبادی کے اعداد و شمار سامنے آنے کے بعد حج کوٹے میں بھی اضافہ ہو جائے۔

 رواں سال سرکاری سکیم اور نجی ٹوور آپریٹرز کے ذریعے مجموعی طور پر 1 لاکھ 79 ہزار 210 پاکستانی فریضہ حج ادا کریں گے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں