شبقدر میں یکے بعد دیگرے 5 دھماکے، 14 افراد زخمی

09:12 AM, 20 May, 2017

شبقدر: چارسدہ کی تحصیل شبقدر کے مختلف علاقوں میں یکے بعد دیگرے 5 دھماکے گھروں اور سکول کے باہر کیے گئے۔ دھماکوں میں خواتین اور بچوں سمیت 14 افراد زخمی ہو گئے۔ ایک ہی رات میں میرو کے تین گھروں پر دستی بم پھینکے گئے۔ دوسرا حملہ ظریف کور میں واقع نجی سکول پر ہوا جہاں پر دستی بم پھینکا گیا جس میں سکول چوکیدار اور ایک بچہ زخمی ہو گیا۔

تیسرا حملہ محسن کو ر میں کیا گیا جہاں دہشتگردوں نے دستی بم گھر کے اندر پھینکا لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ امدادی ٹیموں نے تمام زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر تحقیقات کا آغاز کر دیا تاہم ابھی تک کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔

یاد رہے رواں سال فروری میں بھی دہشت گردوں نے چارسدہ میں ضلع کچہری کو نشانہ بنایا تھا۔ اس حملے میں سات شہری شہید اور پولیس نے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا تھا۔

اس سے پہلے جنوری میں چارسدہ کی باچا خان یونیورسٹی پر حملہ کیا گیا تھا جس میں طلبہ اور اساتذہ سمیت 20 سے زائد افراد شہید ہو گئے تھے جبکہ پاک فوج کے بروقت آپریشن سے 4 دہشت گرد ہلاک کر دیئے گئے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں