وزیر اعظم نوازشریف کل اہم دورے پرسعودی عرب جائینگے

وزیر اعظم نوازشریف کل اہم دورے پرسعودی عرب جائینگے

 اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف کل امریکا  عرب اسلامی کانفرنس میں شرکت کے لیے سعودی عرب روانہ ہوں گے۔

سعودی عرب کے فرمانروا سلمان بن عبدالعزیز نے وزیراعظم نوازشریف کو کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی تھی۔

 تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف  کانفرنس میں شرکت کے لیےکل ریاض روانہ ہوں گے۔وہ شاہ سلمان سے ملاقات کے علاوہ کانفرنس میں شریک عالمی رہنماوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

کانفرنس کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بھی وزیراعظم نوازشریف کی ملاقات کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نوازشریف روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر بھی حاضری دیں گے۔