وفاقی تعلیمی اداروں میں عید اور موسم بہار کی تعطیلات کا اعلان

وفاقی تعلیمی اداروں میں عید اور موسم بہار کی تعطیلات کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے سرکاری تعلیمی اداروں میں عید اور موسم بہار کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق، وفاقی تعلیمی ادارے 31 مارچ سے 4 اپریل تک بند رہیں گے، اور نیا تعلیمی سیشن 7 اپریل سے شروع ہوگا۔
اسلام آباد ماڈل اسکولز، کالجز اور وفاقی سرکاری کالجز سمیت تمام وفاقی تعلیمی ادارے ان تعطیلات سے مستفید ہوں گے۔
محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ رمضان المبارک 29 روز کا ہوگا اور 31 مارچ کو عید کے امکانات زیادہ ہیں۔ 30 مارچ کو شوال کا چاند نظر آنے کی توقع بھی ظاہر کی گئی ہے۔
اس کے ساتھ ہی حکومت نے قومی بچت سکیموں پر منافع کی شرح میں بھی تبدیلی کا اعلان کیا ہے، جس سے مختلف سرکاری اسکیموں کے منافع میں فرق آئے گا۔