اسلام آباد: پارلیمنٹ کی راہداری میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی اور وزیر دفاع خواجہ آصف کے درمیان ایک غیر رسمی اور خوشگوار ملاقات ہوئی، جس دوران دونوں رہنماؤں نے مصافحہ کیا اور ہنسی مذاق کی۔
ملاقات کے دوران بیرسٹر گوہر علی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ "ہم پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ دہشت گردی کے خلاف اتفاق رائے ہونا چاہیے، اس کے علاوہ ہر اہم معاملے پر بھی اتفاق ضروری ہے۔"
خواجہ آصف نے صحافیوں کے سوالات کے جواب میں کہا کہ "ہمیں ملک کی بہتری کے لیے اکٹھا ہونا چاہیے، اس میں کوئی شک نہیں کہ ماضی میں پارلیمنٹ کی کچھ روایات تھیں جن پر عمل پیرا ہونا ضروری ہے۔"
صحافیوں کی جانب سے یہ سوال کیے جانے پر کہ "کیا یہ تعلقات صرف ملاقاتوں تک محدود رہیں گے؟"، خواجہ آصف نے مسکرا کر جواب دیا، "یقیناً ہمیں پارلیمنٹ میں بھی ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہیے۔"
اس موقع پر بیرسٹر گوہر نے مزید کہا، "ہم پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ دہشت گردی کے خلاف تمام سیاسی جماعتوں کو متحد ہو کر کام کرنا ہوگا، اور یہ اتفاق رائے نہ صرف دہشت گردی بلکہ دیگر مسائل کے حل کے لیے بھی ضروری ہے۔