نیا آپریشن نہیں ہونے جا رہا، یہ محض ایک شوشہ تھا جو چھوڑا گیا:طلال چوہدری کا خیبر پختونخوا حکومت پر شدید ردعمل

نیا آپریشن نہیں ہونے جا رہا، یہ محض ایک شوشہ تھا جو چھوڑا گیا:طلال چوہدری کا خیبر پختونخوا حکومت پر شدید ردعمل

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے بیان پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے وزیروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اے این پی اور پیپلز پارٹی طالبان سے لڑتے لڑتے ختم ہوگئیں، لیکن ہم ختم نہیں ہونا چاہتے، اور نیا آپریشن نہیں ہونے جا رہا۔ انہوں نے کہا کہ یہ محض ایک شوشہ تھا جو چھوڑا گیا۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات میں اضافے کے باوجود نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کی میٹنگ میں وہ پارٹیاں شریک نہیں ہوئیں جو دہشتگردوں کے بارے میں نرم رویہ اختیار کرتی ہیں، جن میں پی ٹی آئی بھی شامل ہے۔ طلال چوہدری نے الزام عائد کیا کہ عمران خان نے اپنے دور حکومت میں بھی ایسی میٹنگز سے باہر رہنے کو ترجیح دی۔
طلال چوہدری نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت کے نئے آپریشن کے بارے میں اٹھائے گئے سوالات اور افواہیں بے بنیاد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے واقعات کے باوجود اگر ادارے کارروائی سے ہچکچاتے ہیں تو یہ ملک کے لیے نقصان دہ ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ کے پی کے کو دہشتگردوں کے سامنے کھڑے ہونے کے بجائے ان کی حمایت نہیں کرنی چاہیے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ دہشتگردوں کے خلاف کارروائی جاری رہے گی۔

دہشتگردی کے واقعات میں اضافے کی تشویش
طلال چوہدری نے کہا کہ دہشتگردی کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور روزانہ نو سے زائد دہشتگردی کے واقعات رونما ہو رہے ہیں۔ یکم جنوری سے 16 مارچ تک 1141 دہشتگردی کے واقعات ہوئے جن میں سے 1127 واقعات بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں ہوئے ہیں۔