مصطفیٰ عامر قتل کیس: ارمغان کے والد کامران قریشی کی گرفتاری، منشیات برآمد

مصطفیٰ عامر قتل کیس: ارمغان کے والد کامران قریشی کی گرفتاری، منشیات برآمد

کراچی: مصطفیٰ عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے والد کامران قریشی کو اینٹی وائلنٹ کرائم سیل (اے وی سی سی) نے گرفتار کر لیا ہے۔ ایس ایس پی اے وی سی سی انیل حیدر کے مطابق پولیس نے خفیہ اطلاع پر کراچی کے علاقے خیابان مومن فیز 5 میں سٹریٹ 7، بنگلہ نمبر 35 پر کارروائی کی اور کامران قریشی کو حراست میں لے لیا۔

گرفتار ملزم کے قبضے سے 200 گرام آئس اور ایک 9 ایم ایم پستول، 2 میگزین اور 10 گولیاں برآمد ہوئیں۔ ایس ایس پی انیل حیدر نے بتایا کہ کامران قریشی کے خلاف منشیات کے قانون اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، اور تفتیش جاری ہے۔

یاد رہے کہ مصطفیٰ عامر 6 جنوری کو اغوا ہوئے تھے، اور بعد میں 8 فروری کو پولیس نے ملزم ارمغان کو گرفتار کیا، جس نے دوران تفتیش اس قتل کا اعتراف کیا تھا۔ ارمغان نے بتایا تھا کہ اس نے شیراز کے ساتھ مل کر مصطفیٰ کو اغوا کرنے کے بعد حب لے جاکر جلا دیا تھا۔