لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین کے ایڈوائزر عامر میر نے ایک پریس کانفرنس میں وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد سے پی سی بی کو کسی قسم کا مالی نقصان نہیں ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ اس ایونٹ کے لیے آئی سی سی نے 70 ملین ڈالر کا بجٹ مختص کیا تھا اور پی سی بی نے اس میں کوئی اضافی رقم خرچ نہیں کی۔
عامر میر نے مزید کہا کہ چیمپئنز ٹرافی ایک آئی سی سی ایونٹ تھا اور اس پر پی سی بی کی جانب سے کوئی اضافی خرچ نہیں آیا۔ انہوں نے بھارتی میڈیا کی جانب سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے بارے میں پھیلائے جانے والے منفی پروپیگنڈے کو بے بنیاد قرار دیا اور کہا کہ اس کی حقیقت سامنے لانا ضروری ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے محسن نقوی کی سربراہی میں پی سی بی کے اثاثوں میں ہونے والے اضافے پر بھی روشنی ڈالی۔