یواےای کی ثالثی میں روس اور یوکرین کے درمیان 350 قیدیوں کاتبادلہ

یواےای کی ثالثی میں روس اور یوکرین کے درمیان 350 قیدیوں کاتبادلہ

کیف : روس اور یوکرین کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ مکمل ہوگیا ہے، جس کے تحت 175 قیدیوں کا تبادلہ کیا گیا۔ یوکرینی صدر زیلنسکی نے اس تبادلے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ 175 یوکرینی فوجیوں کا تبادلہ 175 روسی فوجیوں سے کیا گیا۔

روس نے اضافی طور پر 22 شدید زخمی یوکرینی فوجیوں کو بھی یوکرین کے حوالے کیا۔یہ تبادلہ روسی صدر کے امریکی صدر سے رابطے کے بعد ممکن ہوا۔ اس کے علاوہ، امریکی صدر ٹرمپ اور روسی صدر پیوٹن کے درمیان بھی ملاقات متوقع ہے۔

دوسری جانب، امریکی صدر ٹرمپ اور یوکرینی صدر زیلنسکی کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو بھی ہوئی، جس میں جنگ بندی اور آئندہ کے لائحہ عمل پر بات چیت کی گئی۔ امریکی صدر نے کہا کہ یہ بات چیت روسی صدر کے ساتھ ہونے والی گزشتہ روز کی کال پر مبنی تھی۔ سیکریٹری آف اسٹیٹ اور نیشنل سیکیورٹی ایڈوائز اس بات چیت کی تفصیلات فراہم کریں گے۔

مصنف کے بارے میں