ورلڈ کپ کوالیفائرز کے سلسلے میں ویمن کرکٹرز کا تربیتی کیمپ لاہور میں لگانے کا فیصلہ

11:39 AM, 20 Mar, 2025

نیوویب ڈیسک

لاہور :  آئی سی سی ویمن کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائرز کے سلسلے میں پاکستان کی ویمن کرکٹرز کا 10 روزہ تربیتی کیمپ لاہور میں لگایا جائے گا، جس کا آغاز جمعہ سے ہوگا۔ کھلاڑیوں کو آج رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یہ کیمپ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ محمد وسیم کی زیر نگرانی منعقد ہوگا، جہاں خواتین کھلاڑیوں کو مختلف کرکٹ سکلز بہتر بنانے کی تربیت دی جائے گی۔ کیمپ میں فیلڈنگ، باؤلنگ اور بیٹنگ کی پریکٹس کے ساتھ ساتھ کھلاڑیوں کے درمیان پریکٹس میچز بھی کرائے جائیں گے۔ ویمنز کرکٹرز کا یہ تربیتی کیمپ 30 مارچ تک جاری رہے گا۔
 
 
 
 

مزیدخبریں