ٹورانٹو:کینیڈا کی جانب سے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت روکنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔کینیڈا کی جانب سے یہ فیصلہ پارلیمنٹ میں اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت روکنے کے حق میں قرارداد منظور ہونے کے بعد کیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کینیڈیئن پارلیمنٹ میں اس قرارداد کے حق میں 207 جبکہ مخالفت میں 117 ووٹ آئے۔ قرارداد میں فلسطینی ریاست کے قیام کے لیےکام کرنےکا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔
کینیڈا کی وزیر خارجہ میلانیا جولی کا کہنا ہے کہ اس قرارداد کے بعد کینیڈا اسرائیل کو تمام ہتھیاروں کی ترسیل روک دے گا۔