مظاہر نقوی کے مستعفی ہونے کا نوٹیفکیشن واپس، برطرفی کا حکم نامہ جاری

 مظاہر نقوی کے مستعفی ہونے کا نوٹیفکیشن واپس، برطرفی کا حکم نامہ جاری

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے مظاہر نقوی کو برطرف کرنے کی منظوری دے دی۔مظاہر نقوی کے بطور جج مستعفی ہونےکا نوٹیفکیشن بھی واپس لےلیا گیا۔

وزارت قانون نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے سابق جج مظاہر نقوی کی برطرفی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سپریم جوڈیشل کونسل نے مظاہر نقوی کو جوڈیشل مس کنڈکٹ کا مرتکب قرار دیا تھا۔

جس کے بعد مظاہر نقوی کے بطور جج مستعفی ہونے کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیا ہے اور اب نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے کہ مظاہر نقوی کو سپریم جوڈیشل کونسل کی رائے کے نتیجے میں برطرف کیا گیا۔

مصنف کے بارے میں