کوئٹہ:گوادر پورٹ اتھارٹی کمپلیکس میں فائرنگ اور دھماکے سنے گئے جس کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مطابق جوابی فائرنگ بھی کی گئی ۔
بی ایل اے کے دہشت گردوں نے آج جی پی اے کمپلیکس گوادر پر بزدلانہ حملہ کرنے کی کوشش کی۔ اس دوران دہشت گردوں نے سکیورٹی کمپلیکس میں گھسنے کی کوشش کی جو سکیورٹی فورسز نے بروقت کاروائی سے ناکام بنا دی۔ ذرائع کا کہنا ہے سیکورٹی فورسز کی موثر کاروائی میں بی ایل اے کے تمام 8 حملہ آور مارے گئے۔