اگر ملازمتیں بکیں گی تو ریاست اور نوجوانوں میں فاصلہ آئے گا،  بلوچستان کے حقوق پر سمجھوتہ نہیں کریں گے:سرفراز بگٹی

03:50 PM, 20 Mar, 2024

نیوویب ڈیسک

کوئٹہ :وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی کاکہنا ہےکہ  اگر کہ ملازمتیں بکیں گی تو ریاست اور نوجوانوں میں فاصلہ آئے گا،  بلوچستان کے حقوق پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ سرفراز بگٹی نے پریس کانفرنس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اگر کہ ملازمتیں بکیں گی تو ریاست اور نوجوانوں میں فاصلہ آئے گا،  بلوچستان کے حقوق پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔
سرفراز بگٹی کاکہنا تھا کہ تشدد کا حق کسی کے پاس نہیں یہ صرف اسٹیٹ استعمال کرسکتی ہے اور یہ ریاست کی جانب سے حق یونیفارم والے افراد ہی استعمال کرسکتے ہیں، اس کے علاوہ کسی کو بھی کسی بھی وجہ سے تشدد کی اجازت نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے معاملے میں یہ سوچ ہے کہ یہ ترقی پزیر ہے، سڑکیں نہیں ہے،پانی، بجلی، گیس، تعلیم کی سہولیات نہیں اس لیے یہ یہاں بغاوت ہے، حقیقت اور تاثر میں بہت فرق ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مذہب کے نام پر تشدد دہشتگردی ہے لیکن ہم نے اس کے لیے نئے ٹرم ایجاد کرلی ہے جو ہے ناراض بلوچ لیکن ناراض بلوچ تو وہ ہے جسے نوکری نہیں مل رہی تعلیم کے باوجود تو اسے ہمیں گلے لگانا ہے لیکن معصوم شہریوں کو قتل کرنے والا ناراض بلوچ کیسے ہوسکتا ہے؟ٓ
سرفراز بگٹی نے کہا اگر کہ ملازمتیں بکیں گی تو ریاست اور نوجوانوں میں فاصلہ آئے گا، بے روزگاری سے نوجوانوں کا اعتماد ختم ہوگا، کچھ ہماری غلطیاں بھی ہیں مگر ہم آئین اور قانون کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ بلوچستان کے حقوق پر سمجھوتہ نہیں کریں گے، وفاق سے آئینی فورمز کے ذریعے اپنے حقوق کی بات کریں گے۔

مزیدخبریں