اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی، بشری بی بی کی دوران عدت نکاح کیس کے فیصلے کے خلاف اپیل پر کوئی پیشرفت نہ ہوسکی، خاورمانیکا کے وکیل رضوان عباسی اعلیٰ عدلیہ میں مصروفیات کے باعث عدالت پیش نہ ہوئے۔
اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت کے سیشن جج شاہرخ ارجمند نےبانی پی ٹی آئی، بشری بی بی کی دوران عدت نکاح کیس کے فیصلے کے خلاف اپیل پر سماعت کی۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت اسلام آباد میں پی ٹی آئی وکیل سلمان اکرم راجہ وقفے کے بعد سیشن جج شاہ رخ ارجمند کی عدالت پیش ہوئے، عدالت نے وکیل رضوان عباسی کی عدم دستیابی کے حوالے سے سلمان اکرم راجہ کو آگاہ کردیا۔
ڈسٹرکٹ ایںڈ سیشن عدالت نے عدت میں نکاح کیس میں دائر اپیل پر سماعت 27 مارچ تک ملتوی کر دی ہے۔