وزیر اعظم اور وفاقی وزرا کا تنخواہیں اور مراعات نہ لینے کا فیصلہ

01:53 PM, 20 Mar, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد :  وزیراعظم  شہباز شریف سمیت کابینہ اراکین کا رضاکارانہ طور پر تنخواہیں اور مراعات نہ لینے کا فیصلہ  کیا ہے۔  وزرا نے تنخواہیں اور مراعات نہ لینے کا فیصلہ حکومتی سطح پر کفایت شعاری کی ترویج کے تناظر میں لیا ۔ 


وزیر اعظم کی زیر صدارت کابینہ اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب  آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول ایگریمنٹ پر تفصیلی بریفنگ دی اور کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے سے ملکی معیشت میں بہتری آئے گی اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں مزید اضافہ متوقع ہے ۔ 


کابینہ نے  پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائینز ہولڈنگ کمپنی تشکیل  کرنے کی منظوری دے دی جو کہ پی آئی اے کی نجکاری کی طرف ایک اہم پیش رفت ہے۔وفاقی کابینہ کی میر علی دہشتگرد حملے کے شہداء کو خراج عقیدت اور ان کے لئے فاتحہ خوانی کی۔ کابینہ نے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کا عزم  کیا۔ 

مزیدخبریں