سینیٹ انتخابات: پنجاب سے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری، زلفی بخاری، صنم جاوید کے کاغذات مسترد

سینیٹ انتخابات: پنجاب سے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری، زلفی بخاری، صنم جاوید کے کاغذات مسترد

سینیٹ انتخابات کے لیے پنجاب سے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی گئی ہے۔جنرل نشستوں پر 12،ٹیکنو کریٹ کے لیے 4 خواتین کے لیے 3 جب کہ اقلیتی نشستوں پر 2 امیدواروں کے کاغذات  منظور ہوگئے۔

 جنرل نشست کے لیے تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے زلفی بخاری اور خواتین کی نشست پر صنم جاوید کے کاغذات مسترد کردیے گئے جبکہ جنرل نشست کے لیے پی ٹی آئی کے ولید اقبال اور ٹیکنوکریٹ نشست کے لیے یاسمین راشد کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے ہیں۔

جنرل نشست کے لیے ولید اقبال ،شہزاد وسیم ،محمد طلال ،اعجاز حسین ،محسن نقوی ، احد خان ،پرویز رشید، ناصر محمود ،حامد خان ،راجہ ناصر عمر سرفراز اور دیگر نام شامل ہیں۔

 ٹینکوکریٹ کے لیےوزیرخزانہ محمد اورنگرزیب ، مصطفی رامدے،یاسمین راشد اور دیگر شامل ہیں، خواتین کی نسشت کے لیے بشری انجم ،فائزہ احمد اور انوشے رحمن کے نام  شامل کیے گئے جبکہ غیر مسلم کے لیے آصف عاشق اور طاہر خلیل کا نام شامل ہے۔ 

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق جن امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوئے وہ 21 مارچ تک الیکشن ٹریبونل میں اپیل دائر کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ 11 مارچ کو سینیٹ کی 48 نشستیں خالی ہونے کے بعد الیکشن کمیشن ان پر انتخابی شیڈول 14 مارچ کو جاری کرنے کا اعلان کیا تھا، بعدزاں 14 مارچ کو الیکشن کمیشن نے سینیٹ کی 48 نشستوں پر 2 اپریل کو انتخابات کرانے کا شیڈول جاری کیا تھا۔

48 نشستوں پر انتخاب عمل میں لایا جائے گا جن میں پنجاب کی 7 جنرل نشستوں اور خواتین کی 2 علما اور ٹیکنوکریٹ کے لیے 2 اور غیر مسلم کی ایک نشست پر انتخاب ہوگا

مصنف کے بارے میں