آرمی چیف کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات

آرمی چیف کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی سعودی دارالحکومت ریاض میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات ہوئی ہے۔  

آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیرنے سعودی عرب کے سرکاری دورہ میں سعودی قیادت سے بھی ملاقاتیں کی ہیں۔ ولی عہد محمد بن سلمان بن عبدالعزیزآل سعود سے ملاقات کی اس کے علاوہ وزیردفاع ،معاون وزیردفاع اورسعودی چیف آف جنرل اسٹاف سمیت اعلی عسکری قیادت سےملاقاتیں بھی کیں ۔

ملاقاتوں میں علاقائی امن وسلامتی ودوطرفہ دفاعی شعبوں میں تعاون پرتبادلہ خیال کیا گیا ۔سعودی ولی عہد نے پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا ملک مستقبل میں بھی پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں شہزادہ محمد بن سلمان نے دونوں برادرممالک کے تاریخی مضبوط تعلقات کواجاگرکیا شہزادہ محمد بن سلمان کاکہناتھاکہ دونوں ممالک ہمیشہ ایکدوسرے کے ساتھ کھڑے ہوئے ہیں اورمستقبل میں بھی ساتھ کھڑا رہینگے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرنے پاکستان کیلئے گرمجوشی پرمبنی جذبات اورحمایت پرسعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔

مصنف کے بارے میں