جعلی رسیدوں ،9 مئی واقعات، دوران عدت نکاح کیس: بانی پی ٹی آئی ، بشریٰ بی بی کی درخواستوں پر آج سماعت ہو گی

09:57 AM, 20 Mar, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد:ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی متعدد اہم اپیلوں پر آج سماعت ہو گی۔ 

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں 9 مئی واقعات کیسز میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کی 6 درخواستوں پر آج سماعت ہو گی۔

بشریٰ بی بی کی جعلی رسیدوں کی کیس میں ضمانت کی درخواست پر بھی آج سماعت ہو گی۔

درخواستوں پر سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت کے ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا  کریں گے۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں دوران عدت نکاح کیس کے فیصلے کے خلاف اپیل پر سماعت بھی آج ہو گی۔

دوران عدت نکاح کیس کے فیصلے کیخلاف اپیل پر سماعت سیشن جج شاہرخ ارجمند کریں گے۔ 

بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست پر بھی آج دلائل طلب کیے گئے ہیں۔     

مزیدخبریں