پاکستان میں انتخابات جمہوری اصولوں کے مطابق ہوئے تاہم کچھ بے ضابطگیوں کو نوٹ کیا، ڈونلڈ لو

09:27 AM, 20 Mar, 2024

نیوویب ڈیسک

واشنگٹن: امریکی اسسٹنٹ سیکریٹری آف اسٹیٹ ڈونلڈ لو نے کہا ہے کہ پاکستان کے انتخابات کا گہرائی سے جائز لیا ، پاکستان میں انتخابات جمہوری اصولوں کے مطابق ہوئے تاہم انتخابی نتائج  کی تالیف میں کچھ بے ضابطگیوں کو نوٹ کیا گیا۔ انتخابات میں جو کچھ ہوا اور پاکستان میں جو حالات ہیں اس پر فکر مند ہیں۔

کانگریس میں پاکستانی انتخابات پر سماعت سے قبل بیان میں پاکستان کے  ڈونلڈ لو کا کہنا تھا کہ انتخابات کا گہرائی سے جائز لیا ،  الزامات میں کسی ادارے یا فرد کا الیکشن نتائج تبدیلی میں ملوث ہونے کا کوئی ذکر نہیں کیا گیا۔انتخابی عمل میں مداخلت کے الزامات یا دھوکہ دہی کے دعوؤں کی مکمل چھان بین ہونی چاہیے۔ ڈونلڈ لو آج امریکی کانگریس پینل کے سامنے پیش ہوں گے۔

امریکا کے معاون وزیر خارجہ ڈونلڈ لو کا کہنا ہے کہ الیکشن سے قبل تشدد کے واقعات پر تشویش رہی، پولیس سیاستدان سیاسی اجتماعات پر دہشت گرد حملے ہوئے۔

 انہوں نے  کہا کہ آزاد مبصرین نے بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی تاہم انتخابات کو مسابقتی قرار دیا ۔ آزاد مبصرین نے نتائج کی تیاریوں میں بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی ۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکی پالیسی آگے بڑھ رہی ہے، پاکستان امریکا کا اہم پارٹنر ہے ۔پاکستان کے جمہوری اداروں کو مضبوط کرنا امریکی پالیسی میں شامل ہے ۔امریکا پاکستان میں مذہبی آزادی، انسانی حقوق کا احترام دیکھنا چاہتا ہے۔

پاکستان کو پرائیویٹ سیکٹر میں سرمایہ کاری اور معاشی اصلاحات کی ضرورت ہے۔القاعدہ اور داعش سے درپیش خطرات سے نمٹنے میں پاکستان سے تعاون کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ ڈونلڈلو کا یہ بیان کانگریس خارجہ امور کمیٹی میں پیش ہوگا۔

مزیدخبریں