مفتی شہاب الدین نے بھی رمضان کا چاند دیکھنے کیلئے 22 مارچ کو اجلاس بلا لیا

08:56 PM, 20 Mar, 2023

نیوویب ڈیسک

پشاور: صوبائی دارالحکومت پشاور کی غیرسرکاری رویت ہلال کمیٹی مسجد قاسم علی خان نے رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے 22 مارچ کو اجلاس طلب کر لیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 22 مارچ کو پشاور میں ہو گا جس کی صدارت چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔ 
ذرائع کے مطابق اوقاف ہال میں طلب کئے گئے اجلاس میں رمضان کا چاند نظر آنے یا نہ آنے اور ماہ رمضان کے آغاز سے متعلق اعلان کیا جائے گا۔ 
تاہم اب پشاور کی غیرسرکاری رویت ہلال کمیٹی نے بھی رمضان کا چاند دیکھنے کیلئے مسجد قاسم علی خان میں اجلاس 22 مارچ کو طلب کرلیا ہے جس کی صدارت مفتی شہاب الدین پوپلزئی کریں گے۔

مزیدخبریں