اسلام آباد: سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے ملک بھر کے تمام بینکوں میں 23 مارچ کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ 23 مارچ 2023 کو مرکزی بینک ( پاکستان ڈے کی مناسبت کی وجہ سے) عام تعطیل کے باعث بند رہے گا۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ حکومت پاکستان نے 23 مارچ کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہوا ہے لہٰذا 23 مارچ کو ملک بھر کے بینک بھی بند رہیں گے۔