اسلام آباد: انٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈ (آئی ایم ایف) نے سٹاف لیول معاہدے کیلئے پاکستان کے نیو کلیئر اثاثوں سے متعلق کوئی شرط عائد کرنے کی تردید کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی نمائندہ برائے پاکستان ایسٹر پریز کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے ایٹمی پروگرام سے متعلق قیاس آرائیوں میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔
ایسٹر پریز نے کہا کہ آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان کسی بھی معاہدے میں نیو کلیئر پروگرام کے بارے میں کوئی بات نہیں کی گئی اور پاکستان کے ساتھ مذاکرات صرف معاشی پالیسی پر ہو رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سے مذاکرات معاشی مسائل اور بیلنس آف پیمنٹ کا مسئلہ حل کرنے پر ہو رہے ہیں، مذاکرات کا محور میکرو اکنامک اور مالی استحکام لانا ہے جبکہ کسی بھی معاہدے میں نیوکلیئرپروگرام کوجوڑنے میں کوئی سچائی نہیں۔
پاکستان کے نیوکلیئر اثاثوں سے متعلق کوئی شرط عائد نہیں کی: آئی ایم ایف
07:55 PM, 20 Mar, 2023