پشاور: صوبہ خیبرپختونخوا کی تحصیل حویلیاں کے چیئرمین اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماءعاطف خان جدون راکٹ لانچر حملے میں 8 ساتھیوں سمیت جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق عاطف خان جدون کی گاڑی کو حویلیاں کے قریب لنگرا میں نشانہ بنایا گیا اور ان کی گاڑی پر راکٹ لانچر سے حملہ کیا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ راکٹ لانچر حملے کے بعد گاڑی میں آگ لگ گئی اور عاطف خان جدون سمیت گاڑی میں موجود 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق پی ٹی آئی رہنماءپی ٹی آئی اپنے گارڈز سمیت لنگرا گاؤں سے واپس آ رہے تھے جبکہ یہ واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ ڈی پی او کی جانب سے عاطف منصف کی گاڑی میں موجودگی کی تصدیق کی گئی۔
ہری پور میں گاڑی پر راکٹ حملہ اور فائرنگ، پی ٹی آئی رہنماءسمیت 8 افراد جاں بحق
07:37 PM, 20 Mar, 2023