میں صرف ’پٹھان‘ کے ساتھ ہوں: ماہرہ خان

05:09 PM, 20 Mar, 2023

کراچی: نامور  پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کا کہنا ہےکہ وہ سیاست میں صرف ’پٹھان‘ کے ساتھ ہیں۔

کراچی آرٹس کونسل میں معروف اداکارہ ماہرہ خان کے اعزاز میں خصوصی تقریب ’ایک شام ماہرہ خان کے نام ’ کے عنوان سے منعقد کی گئی۔گپ شپ اور طنزومزاح سے بھرپور اس شام میں میزبان انور مقصود نے ماہرہ خان کی ذاتی زندگی سے لے کر شوبز کیریئر پر روشنی ڈالی۔

اداکارہ نے کہا کہ میرے زمانے کے ہیرو شاہ رخ خان تھے اور ان کے ساتھ کام کرنا میرا خواب تھا، اس وقت میں سوچتی تھی کہ یہ خواب کبھی پورا نہیں ہوگا لیکن میں نے بھارت میں جاکر کام کیا اور بہت اچھا تجربہ رہا، میرے خیال میں شاہ رخ خان اور مجھے اپنے اپنے کام سے بہت پیار ہے ، وہ بہت محنتی ہیں اور میں نے ان سے یہی چیز سیکھی۔

انور مقصود نے سوال کیا کہ آپ کونسی سیاسی جماعت کو سپورٹ کرتی ہیں جس پر ماہرہ خان نے مسکراتے ہوئے کہا کہ ابھی ایک فلم آئی ہے۔۔۔۔۔۔۔جواب کے دوران تھوڑا وقفہ دیتے ہوئے دوبارہ کہا کہ ’میں ’پٹھان‘ کے ساتھ ہوں۔‘

مزیدخبریں