افغانستان کیخلاف سیریز، قومی ٹیم 22 مارچ کو یو اے ای روانہ ہو گی

05:07 PM, 20 Mar, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم افغانستان کیخلاف تین ٹی 20 میچز پر مشتمل سیریز کھیلنے کیلئے 22 مارچ کی صبح متحدہ عرب امارات (یو اے ای) روانہ ہو گی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے درمیان تین ٹی 20 میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز 24 مارچ کو ہو گا جبکہ دوسرا میچ 26 اور تیسرا میچ 27 مارچ کو شارجہ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم کل شام نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں اکٹھی ہو گی اور 22 مارچ کو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) روانہ ہو جائے گی۔ 
واضح رہے کہ افغانستان کیخلاف قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مقرر ہونے والے شاداب خان اور فاسٹ باؤلر نسیم شاہ پہلے ہی دبئی روانہ ہو چکے ہیں۔

مزیدخبریں